مقبول خبریں
امیتابھ بچن کی بیٹی بھی انڈسٹری کا حصہ بن گئیں
امیتابھ امیتابھ بچن کی بیٹی شوئتا بچن نندا پہلی بار اسکرین پر اپنے والد کے ساتھ جلوہ گر ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شوئیتا بچن زیوارت کی ایک اشتہار میں نظر آئیں گی۔
30 سیکنڈ کے اس پبلک سروس اشتہار میں امیتابھ بچن کو ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو ماہانہ پنشن پر زندگی گزارتے ہیں۔
تاہم ایک ماہ کی پنشن میں ان کے اکاؤنٹ میں دگنی رقم آگئی، جسے وہ واپس کرنے کے لیے بیٹی کے ساتھ سرکاری دفتر آئے اور یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ بھارت میں سرکاری ملازمین کا پنشنرز کے ساتھ کس طرح کا رویہ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن، صاحبزادے ابھیشیک بچن بہو ایشوریا رائے تمام ہی اس فلم انڈسٹری کے بڑے نام ہیں۔
لیکن یہ پہلی بار ہے کہ انکی صاحبزادی اسکرین پر نظر آئی ہیں۔