جمعرات، 16-جنوری،2025
بدھ 1446/07/15هـ (15-01-2025م)

بھارت میں اپنے خیالات کے اظہار پر کسی کو بھی قتل کیا جاسکتا ہے

16 جولائی, 2018 20:33

بولی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ بھارت میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر آپ کو قتل کیا جاسکتا ہے

سیف علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بھارت میں اپنے خیالات کے اظہار پر کسی کو بھی قتل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا ‘ اگر آپ اپنی ذات سے ہٹ کر کسی سے محبت کریں، تو بھارت کے کچھ حصوں میں ایسا کرنے پر قتل کردیا جاتا ہے، میں نہیں جانتا کہ آپ بھارتی حکومت کو کس حد تک تنقید کا نشانہ بنا سکتے ہیں، کیونکہ ایسا کرنے پر بھی آپ کو قتل کیا جاسکتا ہے’۔

اسکریڈ گیمز کو تشدد، زبان اور بھارتی سیاست کا چہرہ دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس کی کاسٹ کے خلاف کانگریس پارٹی نے ایک مقدمہ درج کرانے کی درخواست بھی ہے، جس کی وجہ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے حوالے سے کچھ جملے ہیں۔

سیف علی خان نے ان تنازعات کے حوالے سے کہا ‘ یہ بہت زیادہ پریشان کردینے والا ہے جب کوئی آپ کو کہیں اس سیریز کو روکا جائے اور ایسا نہ کرنے پر ہنگامہ ہوجائے’۔

اسکریڈ گیمز کو ناقدین کی جانب سے کافی سراہا گیا جبکہ ریویو سائٹ روٹن ٹماٹوز میں اسے 86 ریٹنگ دی گئی جبکہ اس کے سیزن ٹو کی تیاری کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top