مقبول خبریں
نواز شریف کا استقبال حج سے بڑا کام ہے
فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا استقبال حج سے بڑا کام ہے۔
تفصیلات کے مطا بق اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ نگراں انتظامیہ نے وعدہ خلافی کی کیونکہ انہوں نے ریلی نہ روکنے کی یقین دہانی کرائی تھی،مگر اب کنٹینر لگا کر کاکارکنوں کو روکا جارہا ہے،جہاں سے بھی کوئی کارکن نکل رہا ہے اسے روکا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے کارکنان کی تعداد کبھی بھی گنتی نہیں کی جاسکتی ، اگر ہمیں نہ روکا جاتااور ہم ٹرانسپورٹ میں بیٹھ کر لاہور آجاتے تو لاہور میں ٹریفک کا بہت رش ہوتا،تاہم کارکنا ن ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے کی وجہ سے قافلوں کی صورت میں پیدل چل پڑے ہیں