مقبول خبریں
نواز شریف اور مریم نواز کی پرواز ابوظہبی سے لاہور روانہ ہوگئی
لاہور: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی پرواز ابوظہبی سے لاہور روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی سے پرواز ای وائی 243 لاہور کے لئے روانہ ہوگئی ہے، سزایافتہ مجرم نوازشریف اور مریم نوازاسی طیارے میں موجود ہیں۔
قبل ازیں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی لندن سے ابوظہبی پہنچے تھے، وہ گزشتہ شام لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے تھے۔
مریم نواز نے ابوظہبی ایئرپورٹ ڈیوٹی فری شاپ پرمیک اپ سامان کی خریداری بھی کی۔
لندن میں روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ نیب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ جیل نہیں جا رہا، مشرف دور میں مجھے اٹک قلعے میں قید کیا گیا تھا۔