ہفتہ، 12-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

مقبول خبریں

ہارون بلورکی اہلیہ کا شوہر کے حلقہ پی کے 78 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

13 جولائی, 2018 16:55

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما ہارون بلور کی اہلیہ نے پی کے 78 پشاور سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور خودکش حملے میں شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلورکی اہلیہ نے اپنے شوہر کے حلقہ پی کے 78 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

ہارون بلور کے بیٹے دانیال بلور کا کہنا ہے کہ والد کی شہادت کے بعد ان کی والدہ پشاور کے حلقہ پی کے 78 سے الیکشن لڑیں گی۔

10 جولائی کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنرمیٹنگ کے دوران خودکش حملے میں ہارون بلورسمیت 21 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top