ہفتہ، 12-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے مدارس سے نکلنے والے علمائے کرام کارول قابل فخر اور قابل تقلید ہے

13 جولائی, 2018 15:59

کوئٹہ : جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اور این اے 266سے ایم ایم اے کے نامزد امیدوار حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سابقہ ریاست قلات میں شرعی نظام اور قاضی عدالتوں کا قیام علمائے حق کی کوششوں اور کاوشوں کی مرہون منت ہے، اس کا کریڈٹ علماء کے ساتھ ساتھ ریاست کے حکمر ان اور قبائلی عمائدین کو بھی جاتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  اپنے حلقہ انتخاب سریاب، کیچی بیگ، برما ہوٹل اور عظیم دینی درسگاہ جامعہ امدادیہ میں عوام اساتذہ طلبہ سے خطاب کر تے ہوئےحافظ حسین احمد نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں آج صوبہ بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے مدارس سے نکلنے والے علمائے کرام کارول قابل فخر اور قابل تقلید ہے ،بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام اور قبائل کے مابین اخوت ،رواداری اور تنازعات کے پر امن حل اور مصالحت کے حوالے سے علماء کرام کا کردار واضح اور نمایا ں رہا ہے، علماء کرام نے مشائخ نظام ، پیران گرامی ، سادات، وکلاء اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ ہر تنازعہ اور بحران میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا ہے، ان علمائے کرام کے خلوص ،عوام کے ساتھ تعلق اور ہمدردی کی بدولت آج علماء کرام جمہوری اور پارلیمانی ایوانوں میں ان کے چھوڑے مشن کو تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top