ہفتہ، 12-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

صرف منشور سے تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ ہمیں اپنے منشور پر عمل کرانے کیلئے محنت کرنا پڑے گی

09 جولائی, 2018 15:09

پارٹی منشور پیش کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا ہے، فلاحی ریاست کا نمونہ مدینہ کی ریاست ہے

مدینہ کی فلاحی ریاست کے اصول ہم نے اپنے منشور میں شامل کیے ہیں جب کہ ہم سمجھتے ہیں صرف منشور سے تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ ہمیں بڑی تبدیلیاں کرنی ہوں گی اور ہمیں اپنے منشور پر عمل کرانے کیلئے محنت کرنا پڑے گی۔
روپے کی قدر کم ہونے سے تمام چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں، پاکستان میں ایک مخصوص طبقہ امیر ہورہا ہے، ملک میں ریوینیو اکٹھا کرنے کا نظام نہیں ہے اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے اکثریت غریب ہورہی ہے تاہم آنے والی حکومت کے لیے معیشت سب سے بڑا چیلنج ہوگا، اداروں کو تباہ کردیا گیا ہے جس کے باعث بیورکریسی کی ڈیلیور کرنے کی صلاحیت کم ہوگئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں قرضوں میں اضافہ ہوا، ہماری برآمدات اور روپے کی قدر میں کمی ہو رہی ہے جس کے باعث مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنس سسٹم میں تبدیلی سے ہم جدت لا سکتے ہیں، پاکستان میں پولیس سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوتی ہے، سیاسی استعمال سے پولیس بدعنوان اور نااہل ہوگئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top