ہفتہ، 12-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

اب شاہد کپور کی بہن سانا کپور بھی جلد فلم میں 2 ہیروز کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی

07 جولائی, 2018 17:40

ولی وڈ اداکار شاہد کپور جن کے سوتیلے بھائی اشان کھاتر جلد ہی اپنی پہلی فلم ’دھڑک‘ میں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

اب ان کی سوتیلی بہن سانا کپور بھی جلد ایک فلم میں ایک نہیں بلکہ 2 ہیروز کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ شاہد کپور کے والد اداکار پنکج کپور نے 2 شادیاں کی تھیں، شاہد کپور اور اشان کھاتر کی والدہ نیلما عظیم تھیں، جب کہ سانا کپور کی والدہ سپریا پھاٹک تھیں۔

بھائی کے بعد شاہد کپور کی بہن بھی جلوے دکھانے کو تیار
بھائی کے بعد شاہد کپور کی بہن بھی جلوے دکھانے کو تیار

ان تینوں اداکاروں کے والد ایک جب کہ والدائیں مختلف ہیں۔

26 سالہ سانا کپور نے اداکاری کی شروعات رومانٹک ڈرامہ فلم ’شاندار‘ سے کی تھی، جس میں ان کے بھائی شاہد کپور اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اب سانا کپور جلد ہی ایک اور رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی، جس میں ایک نہیں بلکہ 2 ہیروز کے ساتھ رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔

اب شاہد کپور کی بہن سانا کپور بھی جلد فلم میں 2 ہیروز کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی
اب شاہد کپور کی بہن سانا کپور بھی جلد فلم میں 2 ہیروز کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی

ایسٹرن آئی کی رپورٹ کے مطابق سانا کپور ہدایت کار ابھیشک سکسینا کی فلم ’سروج کا رشتہ‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی سانا کپور کے گرد ہی گھومتی ہے، جو بھاری بھر کم ہونے کی وجہ سے جہاں مذاق کا نشانہ بنتی ہیں، وہیں وہ ایک ساتھ 2 ہیروز کے ساتھ رومانس بھی کرتی دکھائی دیں گی۔

علاوہ ازیں فلم کے ذریعے بیٹی اور والد کے تعلقات کو بھی دکھایا جائے گا۔

فلم کے ذریعے بھارت بھر میں اپنے وزن اور جسمانی خدوخال کی وجہ سے مذاق اور تنقید کا نشانہ بننے والی خواتین کے مسائل کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

سالہ سانا کپور نے اداکاری کی شروعات رومانٹک ڈرامہ فلم ’شاندار‘ سے کی تھی
سالہ سانا کپور نے اداکاری کی شروعات رومانٹک ڈرامہ فلم ’شاندار‘ سے کی تھی

رپورٹ کے مطابق فلم میں گروو پانڈے اور رندیپ رائے اداکارہ سے رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ آئندہ ماہ تک فلم کی مکمل کاسٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ ماہ سے بھارت کے مختلف شہروں میں کیا جائے گا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top