مقبول خبریں
جی ڈی اے بنی ہی اس لئے ہے کہ خلائی مخلوق ان کی مدد کرے

سکھر: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ مستقبل میں خلائی مخلوق بہت کچھ کرنے والی ہے۔
یہ پیش گوئی انھوں نے کاغذات نام زدگی مسترد ہونے کے بعد کی. انھوں نے کہا کہ جو خلائی مخلوق کے ساتھ ہوگا، اسے مہلت ملے گی، ضد کرنے والا باہر ہوجائے گا
منظوروسان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جی ڈی اے (گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس) بنی ہی اس لئے ہے کہ خلائی مخلوق ان کی مدد کرے۔
انھوں نے الزام لگایا کہ جی ڈی اے کی پہلی ترجیح الیکشن ملتوی کروانا ہے، جی ڈی اے کی خواہش پر افسران بھی تعینات ہورہے ہیں۔
منظوروسان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بارگینگ کی جائے گی، پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ امیدواروں کے فارمز مسترد کیے جائیں گے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہ میں نے سوچا تھا کہ بہت سے لوگ متاثر ہوں گے، معلوم نہیں تھا کہ خودہی اس سے متاثرہوجاؤں گا۔
یاد رہے کہ آج پی ایس 27 خیرپور سے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کے کاغذات نامزدگی اپیلٹ ٹربیونل نے مسترد کر دیے تھے۔