مقبول خبریں
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ سلمان خان کی مداحوں کو عید سے قبل عیدمبارک

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اداکار سلمان خان نے مداحوں کو عید سے قبل عیدکی مبارک دی ہے۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے عید کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کو فلم ’زیرو‘کے ٹیزر کے ذریعے عید کا تحفہ دیا ہے۔ تقریباً ایک منٹ کے ٹیزر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک دوسرے کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ جب کہ ان کے ارد گرد موجود سیکڑوں لوگوں کا ہجوم دونوں کو ڈانس کرتے دیکھ کر چیخ چیخ کر ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
ٹیزرمیں شاہ رخ خان کترینہ کیف کی تصویر والی ٹی شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں جب کہ سلمان خان شاہ رخ خان کو کہہ رہے ہیں جس کے پیچھے لگ جاتے ہو اس کی زندگی بنادیتے ہو۔
Yeh lo..yeh lo @aanandlrai ki taraf se…Iss baar Eid Ka Meetha bahut Tez hai. To everyone from me and the whole team of Zero…Eid Mubarak. Love u all & hope u like it. #ZeroCelebratesEid https://t.co/fgynMfTjTX
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) June 14, 2018
شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پرفلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے تمام لوگوں کو عید کی مارکباد دیتے ہوئے لکھا ’’یہ لو یہ لو۔۔ آنند لال رائے کی طرف سے اس بارعید کا میٹھا بہت تیزہے، لہٰذا میری اورفلم’زیرو‘کی پوری ٹیم کی طرف سے تمام لوگوں کو عید کی مبارکباد