مقبول خبریں
پاکستانی وبھارتی فنکاروں کی مسلمانوں کوماہ مقدس کی مبارکباد
کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ صیام کا آغاز ہوگیا ہے اس ماہ مقدس کے موقع پر پاکستانی و بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار وں نے تمام مسلمانوں کو ماہ مقدس کی مبارکباد دی ہے۔
دنیابھر میں موجود تمام مسلمان ماہ رمضان کا مقدس مہینہ نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
بالی ووڈ شہنشا ہ امیتابھ بچن ہر سال مسلمانوں کے مذہبی تہوار رمضان اورعید پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔ رواں سال بھی انہوں نے ٹوئٹر پر رمضان مبارک کی دو خوبصورت تصاویر شیئر کراتے ہوئے تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی۔
T 2807 – Ramadan Mubarak .. !! happiness and peace .. pic.twitter.com/U6vbeW3TIY
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) May 16, 2018
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پرتمام مسلمانوں کورمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اس ماہ مقدس میں ہم سب پر ابر رحمت نازل ہو۔
Intense discussions about food at home right now.. Ramzan Mubarak to all! May the blessings of this month shower on us all.. ✨⚡️
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) May 16, 2018
اداکار رشی کپور سال بھر مسلمانوں کے خلاف جتنا بھی زہر اگلیں لیکن رمضان اور عید پر کبھی مبارکباد دینا نہیں بھولتے۔ اس سال بھی انہوں نے گزشتہ رات رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد تمام مسلمانوں کو ماہ صیام کی مبارکباد دی
Ramzan Mubarak all! pic.twitter.com/tGjwLtdGy1
— Rishi Kapoor (@chintskap) May 16, 2018
نامور پاکستانی گلوکارواداکار علی ظفر نےتمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔
Ramzan Mubarak. pic.twitter.com/Xf0iTam1A8
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 16, 2018
اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی ٹوئٹر پر تمام اہل اسلام کو رمضان کی مبارکباد دی
Ramzan Mubarak ?
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) May 16, 2018
اداکارہ مایا علی نے بھی ٹوئٹر پر رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اللہ آپ سب کو عبادت کی توفیق عطاکرے، انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اور ان کی فیملی خاص طور پر ان کے والد کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، رمضان مبارک
May this Ramadan bring you all happiness and may ALLAH (SWT) bless us with all that we pray. Please remember me and my family and especially my baba in your prayers… ???? I hope you all have a blessed month. Ramadan Mubarak?
— Maya Ali (@mayaali07) May 16, 2018