بدھ، 6-نومبر،2024
بدھ 1446/05/04هـ (06-11-2024م)

پاکستان کے ساتھ تعلقات درست سمت گامزن ہیں، روس

12 مئی, 2018 09:24

اسلام آباد: پاکستان میں روس کے سفیرالیکسی دیدوف نے کہا ہے کہ پاک روس تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں۔

روس کے قومی دن اور پاک روس سفارتی تعلقات کی70ویں سالگرہ کے موقع پراستقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں روس کے سفیرالیکسی دیدوف نے کہا ہے کہ پاک روس تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں جب کہ ملٹری ٹو ملٹری، دفاع، اقتصادی اور تجارتی روابط تیزی سے مستحکم ہورہے ہیں، آنے والے دنوں میں باہمی تعاون میں بھی مزیداضافہ ہوگا۔ وزیردفاع خرم دستگیر خان اس موقع پرمہمان خصوصی تھے۔
روسی سفیر نے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ روس پاکستان کے ساتھ ملٹری ٹوملٹری،دفاع اورتجارت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعلقات کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں ،تجارتی حجم یقیناً دسیاب مواقع سے ہم آہنگ نہیں، زمینی فاصلے اورسوویت دورسے متعلقہ مالیاتی اقدامات سمیت بعض عوامل نے ہمارے تعلقات کو متاثر کیا ہے تاہم اقتصادی شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
الیکسی دیدوف نے کہا کہ روسی کاروباری حلقے توانائی، ریلوے، ٹیلی مواصلات اورآئی ٹی کے شعبوں میںباہمی مفادپرمبنی منصوبوں پرعمل درآمدکیلیے تیارہیں۔ روس نے آف شورگیس پائپ لائن،تیل صاف کرنے کے کارخانوں کے قیام ،خام تیل اورتیل کی مصنوعات کی سپلائی ، وسائل کی تلاش،اسٹیل انڈسٹری ، ایئر ونیوی گیشن سسٹم، ڈیجیٹل ٹی وی، کے فروغ، ایئر کرافٹس،ریل کار، ٹرکوں ،میڈیکل اورزرعی آلات، پانی اور صفائی کی سہولتوں، جدیدآئی ٹی اورفارماسیوٹیکل مصنوعات کی شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلیے متعدد تجاویز دی ہیں۔
روسی سفیر نے کہاکہ سرد جنگ کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اتارچڑھائو آئے تاہم90 کی دہائی میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعدتعلقات کے نئے دور کاآغاز ہوا،گزشتہ چند سال کے دوران پاک روس دوطرفہ تجارت550 ملین ڈالر سالانہ سے بڑھ گئی تاہم اس میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top