مقبول خبریں
کراچی تباہ و برباد ہو چکا جبکہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور ہر طرف غلاظت پھیلی ہوئی ہے
ساہیوال: پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی تباہ و برباد ہو چکا جبکہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور ہر طرف غلاظت پھیلی ہوئی ہے، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی بسیں کراچی میں چلنے والی بسوں سے زیادہ بہتر ہیں۔
ساہیوال میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں ان ک کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کہتی ہےکہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، اس کا مطلب ہے کام نہ کرسوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب کے خلاف 20، 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ پر احتجاج کیا جاتا تھا، اب صرف چند گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ساہیوال والوں 10 سال تک میں آپ کی خدمت کرتا رہا ہوں، پہلے جب میں آپ کے پاس آتا تھا تو کچھ دینے آتا تھا، آج میں سوالی بن کر آپ سے کچھ لینے آیا ہوں۔