مقبول خبریں
لوگوں کو سادہ ارمینا خان مغربی لباس میں بالکل نہ بھائیں اوربھرپور غصے کا اظہار کرنے لگے
اداکارہ ارمینا خان اپنی سادگی اور بہترین اداکاری کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی منفرد شناخت قائم کرچکی ہیں ۔
انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں ایک سادہ لڑکی کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مغربی لباس پہن کر سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی تو ان پر تنقید کا ایسا طوفان امڈا کہ انہوں نے انسٹا گرام پر سارے کمنٹس ڈیلیٹ کرکے یہ آپشن ہی بند کردیا۔
ارمینا خان کی جانب سے اپنی 2 تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی گئیں جن میں انہوں نے شارٹس پہن رکھے ہیں۔ یہ تصاویر شیئر ہوتے ہی بعض لوگوں نے ان کے نئے اوتار کو سراہا لیکن بہت سے لوگوں کو سادہ ارمینا خان مغربی لباس میں بالکل نہ بھائیں اوربھرپور غصے کا اظہار کرنے لگے۔
ارمینا خان کی تصویر پر ایک شخص نے لکھا کہ ارمینا خان نے چڈی اس لیے پہن رکھی ہے کیونکہ اس کے پاس کپڑے خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔
ایک شخص نے ارمینا خان کو کہا کہ اس طرح کے لباس کو فروغ دینا بند کرو۔
انسٹا گرام پر ایک صارف نے لکھا کہ یہ چڈی پہن کر کہتی ہیں کہ لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
ایک شخص نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ پتا نہیں یہ اداکارائیں ڈراموں میں پورے کپڑے کیسے پہن لیتی ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ جو مرضی پہنو لیکن ایسی چیزیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا بند کرو۔
ارمینا خان کو ایک شخص نے جگت مارتے ہوئے کہا کہ کم کپڑے پہن کر کوئی بھی ماڈرن نہیں ہوجاتا۔