مقبول خبریں
بی بی کا بیٹا الیکشن لڑ رہا ہے، آپ کو مجھے مایوس نہیں کرنا، میرا کوئی ممبرعوام کے مسائل حل نہیں کرسکا، تومیں خودحل کروں گا

حیدرآباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل کوئی کٹھ پتلی حکومت نہیں نکال سکتی
ان خیالات کا اظہار انھوں نے حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ تمام طاقتوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ عوام پراعتماد کریں اور انھیں فیصلہ کرنے دیں.
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کون تھے وہ آمر، جو ڈیم بنانا چاہتے تھے، یہ کٹھ پتلی اتحاد والے ان کے ساتھ تھے، پاکستان کے پانی کے مسائل حل کرنے کے لئے محترمہ آگے تھیں.
انھوں نے کہا کہ پنجاب اورکے پی حکومت نے پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا، 18 ویں ترمیم پرعمل نہ کر کے ن لیگ نےعوام کو محروم رکھا.
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پانی کے مسائل پرقابو پانے کی کوشش کی، آج تک دو ہزارآر او پلانٹس لگائے، 18 سو کلومیٹر نہروں کو پکا کیا، سمندرکا پانی میٹھا کرنا پڑا تو اسے میٹھا کریں گے.
انھوں نے کہا، منشورمیں بھوک مٹاؤ پروگرام ہے، عوام کو فوڈ کارڈ دیں گے، فوڈ کارڈ کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا کم قیمتوں پرملیں گے
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ فوڈ اسٹورز کھولیں گے، جنھیں ہماری مائیں بہنیں چلائیں گی، غذائی قلت، بھوک اور بے روزگاری کا مقابلہ کریں گے، کسان کارڈز اور خواتین کو بلا سود قرضے فراہم کریں گے.
بلاول بھٹو ہمارے منشورکا نعرہ ہے، بی بی کا وعدہ نبھانا ہے، پاکستان بچانا ہے، ہمیں کبھی یک ساں میدان فراہم نہیں کیا گیا، آج بھی ملک میں دو نظام چل رہے ہیں، ایک نظام پیپلزپارٹی اوردوسرا دیگر کے لئے ہے.
ان کا کہنا تھا کہ جتنا احتساب کرنا ہے کرو، لیکن سب کوموقف پیش کرنے کا موقع دو، جب تک یک ساں نظام نہیں ہوگا، تب تک آگے نہیں بڑھ سکتے.
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے کٹھ پتلی مخالفین کہتے ہیں کہ سندھ حکومت نے کچھ نہیں کیا، جتنا کام قائم علی شاہ، مراد علی شاہ کے دورمیں ہوا اتنا کبھی نہیں ہوا، یہ کام کافی نہیں ہیں، بہت سے کام کرنا ابھی باقی ہیں.
انھوں نے کہا، بی بی کا بیٹا الیکشن لڑ رہا ہے، آپ کو مجھے مایوس نہیں کرنا، میرا کوئی ممبرعوام کے مسائل حل نہیں کرسکا، تومیں خودحل کروں گا.