مقبول خبریں
ایسی انتقامی کارروائیوں کے ذریعے ہمارا راستہ روکا جا رہا ہے
کراچی: ایسی انتقامی کارروائیوں کے ذریعے ہمارا راستہ روکا جا رہا ہے
ایم کیو ایم کے صوبائی امیدوار اور سابق چیئرمین کے پی ٹی جاوید حنیف کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس 95 سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار جاوید حنیف کو اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جاوید حنیف کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا، کہا ایسی انتقامی کارروائیوں کے ذریعے ہمارا راستہ روکا جا رہا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے بھی جاوید حنیف کی گرفتاری کے تناظر میں پیپلز پارٹی پر لفظی وار کیا، کہا دس سال تک کراچی کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے اب کس منہ سے کراچی والوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔