مقبول خبریں
ایشوریا رائے 19 سال کی نوجوان لڑکی نہیں بلکہ عمر رسیدہ خاتون اورایک بچی کی ماں ہیں لہذا ….
ایشوریا رائے کو بڑھتی عمر کا طعنہ مل گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف امریکی کوریوگرافرفرینک گیسٹن جونیئر کاکہنا ہے کہ اداکارہ ایشوریا رائے 19 سال کی نوجوان لڑکی نہیں بلکہ عمر رسیدہ خاتون اورایک بچی کی ماں ہیں لہذا انہیں اسی حساب سے ڈانسنگ سٹیپس دیئے جائیں۔سابق ملکہ حسن اورنامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن ان دنوں اپنی نئی فلم پھنے خا ن کے سپیشل گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور بھرپور طریقے سے گانے کی شوٹنگ میں حصہ لے رہی ہیں، اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کوریوگراف کر نے کے لیے خصوصی طور پر امریکا کے نامور کوریوگرافر اورہدایت کار فرینک گیسٹن جونیئر کو بلوایاگیا ہے۔ واضح رہے کہ فرینک اس سے قبل ہالی ووڈ اداکاراں بیونسے، جینیفرلوپیز اور ریحانہ کو بھی کوریو گراف کرچکے ہیں۔