مقبول خبریں
سنجے دت کی بیوی مانیتا دت نے اپنے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا
ممبئی: اداکار سنجے دت کی بیوی مانیتا دت نے اپنے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیاہے۔
فلم ’’سنجو‘‘کے لیےجہاں پورابھارت بے چین تھا وہیں سنجے دت اوران کی فیملی بھی شدت سے فلم کاانتظار کررہی تھی۔ طویل انتظار کے بعد بالآخر فلم کل ریلیز کردی گئی، ریلیز کے پہلے روز ہی فلم نے توقع سے بڑھ کھڑکی توڑ بزنس کیااور34 کروڑ 75 لاکھ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔ سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے بھی اپنے شوہراور دونوں کی بچوں کی ایک خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اوراس کے ساتھ ہی اپنے شوہرکے لیے ایک خوبصورت پیغام شیئر کیاہے۔
یہ پیغام دراصل 1974 میں ریلیز ہوئی فلم’’امتحان‘‘کے گیت کے اشعار ہیں’’رُک جانا نہیں تو کہیں ہار کے۔۔کانٹوں پہ چل کے ملیں گے سائے بہار کے‘‘۔
مانیتا دت نے ان اشعار کےذریعے سنجے دت کی پوری زندگی کی وضاحت کرنے کی کوشش کی ہے کہ ان کے شوہر کی زندگی کبھی اتنی آسان نہیں رہی لیکن انہیں ہار نہیں ماننی چاہئیے۔
دوسری جانب فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم نےریلیز کے دوسرے روز 38 کروڑ60لاکھ کا بزنس کیا ہے اس طرح فلم کا دودن کا بزنس مجموعی طور پر 73 کروڑ35 لاکھ ہوگیا ہے۔ ترن آدرش نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اتوار کی چھٹی ہونے کے باعث فلم گزشتہ دودنوں کے مقابلے میں ز یادہ بزنس کرے گی اور100 کروڑ کا ہندسہ بآسانی عبور کرلے گی۔
واضح رہے کہ فلمی تجزیہ نگاروں کے مطابق فلم’’سنجو‘‘رواں سال کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوگی فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اداکارہ دیامرزا، منیشا کوئرالہ، پاریش راول، کرشمہ تنا، انوشکا شرما اورسونم کپور شامل ہیں۔