ہفتہ، 12-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

بھارتی ٹی وی اداکارہ حنا خان نے اپنی متنازعہ تصاویر شیئرکردیں 

27 جون, 2018 15:26

بھارتی ڈرامہ سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سے شہرت پانے والی ٹی وی اداکارہ حنا خان نے اپنی ایسی متنازعہ تصاویر شیئرکردیں کہ ان کے سامنے آتے ہی تہلکہ برپاہوگیا

تفصیلات کے مطابق حنا خان نے ڈرامے کے بعد رئیلٹی شو بگ باس میں بھی شرکت کی تھی جس سے انہیں مزید شہرت اور نئی شناخت ملی ، انہیں رئیلٹی شوکا انتہائی متنازعہ امیدوار قراردیئے جانے اور ایک روایتی بہو سے ماڈرن لڑکی بننے تک کا سفر ایک عرصہ تک زیربحث رہا،حال ہی میں انہوں نے خواتین کے ملبوسات کے برانڈکیلئے قابل اعتراض تصاویر بنوائیں جنہیں سوشل میڈیا پر شیئرکردیا لیکن مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

جیسے ہی انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے تصاویر شیئرکیں تو دھڑا دھڑتبصرے شروع ہوگئے اور یہاں تک استفسار کرنا شروع کردیاگیا کہ وہ سابق فحش اداکارہ سنی لیون کی نقل کرنے کی کیوں کوشش کررہی ہیں۔

بھارتی ٹی وی اداکارہ حنا خان نے اپنی متنازعہ تصاویر شیئرکردیں 
بھارتی ٹی وی اداکارہ حنا خان نے اپنی متنازعہ تصاویر شیئرکردیں

صرف یہی نہیں بلکہ حنا خان سے اس کی شہریت، اس کے مذہب اور ایک مسلمان ہونے کے ناطے اپنی اقدار بھولنے سے متعلق بھی سوالات داغے گئے ۔

کچھ صارفین اداکارہ کے یکسر بدل جانے پر دنگ رہ گئے اور وہ انہیں ایک ماڈرن لڑکی کے طورپر دیکھنے کو قطعی طورپر تیار نظرنہیں آئے اور لکھاکہ اتنا بھی انسان کوکھلے دماغ کا نہیں ہوناچاہیے کہ مذہب ہی بھول جائے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کی تلقین کرتے دکھائی دیئے، کئی صارفین نے انہیں ان فالو بھی کردیا۔

صارفین کے تابڑ توڑ حملوں کے بعد اداکارہ بھی خاموشی نہ رہ پائیں اور تنقید کرنیوالے اپنے تمام مداحوں کو دھمکی دی کہ وہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کرسکتی ہے ۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top