مقبول خبریں
مریم نواز کا لاہور میں حلقہ تبدیل کردیا گیا

لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز زندگی کا پہلا الیکشن لڑنے جا رہی ہیں اور موجودہ سیاسی صورتحال میں ان کے لیے جیت بہت اہمیت کی حامل ہے
اس سلسلے میں اب مریم نواز کا لاہور میں حلقہ تبدیل کردیا گیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق مریم نواز کو این اے 125میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا تو جو اب تبدیل کردیا گیا ہے اور مریم نواز کو ن لیگ نے این اے 127سے ٹکٹ دے دیا ہے ۔این اے 125سے مریم نواز کی جگہ پرویز ملک کو ٹکٹ دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ دوسری جانب کلثوم نواز کے بھتیجے بلال یاسین کا کہنا ہے کہ این اے 125سے ٹکٹ انہیں دیا جانا چاہیے ۔