مقبول خبریں
مایا علی کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کے آئٹم سانگ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر اور اداکارہ مایا علی کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کے آئٹم سانگ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
گزشتہ روز مانڈوی والا انٹرٹیمنٹ اور لائٹ انگیل پروڈکشنز کے اشتراک سے بننے والی فلم ‘طیفا ان ٹربل’ کے پہلا گانا ’میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی‘ ریلیز کیا گیا تھا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ فلم کے آئٹم سانگ کی ویڈیو کو ریلیز ہونے کے صرف چند گھنٹوں میں یوٹیوب پر اسے 2 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔