بدھ، 13-نومبر،2024
بدھ 1446/05/11هـ (13-11-2024م)

مجھے ٹرافیاں جیتنے کی نسبت بچوں کے زیادہ ہونے کی خواہش ہے

27 جون, 2018 14:54

لندن: معروف ٹینس سٹار سرینا ولیمز کا کہنا ہے کہ اب وہ ٹرافیاں جیتنے کی نسبت بچوں کی زیادہ خواہشمند ہیں اور ان کی خاطر ریٹائر منٹ لینے پر بھی تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں سرینا کا کہنا تھا کہ بچوں کی خاطر وہ پریکٹس کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹی کی پرورش پر بھر پور توجہ دیتی ہیں، اس سے باتیں کرتے رہنے کو جی چاہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حمل سے لے کر بیٹی کی پیدائش تک انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی جبکہ ان کی بیٹی کی پیدائش بھی سی سیکشن سرجری کے ذریعے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ سرینا کا معروف عالمی جریدے کو دیا گیا یہ انٹرویو اگست کے شمارے میں شائع کیا جائے گا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top