جمعہ، 8-نومبر،2024
جمعہ 1446/05/06هـ (08-11-2024م)

ملک بھرمیں پانی کی قلت کا خدشہ

26 جون, 2018 16:33

ملک بھر کے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ صرف 15 لاکھ ایکڑ فٹ رہ گیا۔ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کے ذخیرے میں 1 لاکھ ایکڑ فٹ کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔

صرف 24 گھنٹے میں دریاؤں میں 15 ہزار کیوسک پانی کی کمی ہوئی۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک ہوئی جبکہ اسی مقام پر پانی کا اخراج 155 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دریائے کابل میں پانی کی آمد 2 ہفتے میں 90 ہزار سے کم ہو کر صرف 45 ہزار کیوسک رہ گئی جبکہ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد محض 26 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ چشمہ جہلم لنک نہر میں 8 ہزار 700 کیوسک پانی دیا جا رہا ہے۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال آبی ذخائر میں پانی کا ذخیرہ 53 لاکھ ایکڑ فٹ سے زیادہ تھا۔ ارسا کے مطابق مون سون بارشیں ہوئیں تو پانی کی صورتحال میں بہتری آجائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top