بدھ، 13-نومبر،2024
بدھ 1446/05/11هـ (13-11-2024م)

مریم نواز کروڑوں کی جائیداد کی مالک نکلیں

20 جون, 2018 09:46

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 لاہور (۵) سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیا کہ وہ 1506 کنال ایک مرلہ زرعی زمین کی مالک ہیں جس میں گزشتہ 3 برسوں کے دوران 548 کنال کا اضافہ ہوا اور مختلف کمپنیوں میں ان کے شیئرز بھی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق مریم نواز چوہدری شوگر ملز، حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ انجینئرنگ لمیٹڈ، حمزہ اسپننگ ملز اور محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں شیئر ہولڈر ہیں۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز نے فیملی کی زیر تعمیر فلار ملز میں 34 لاکھ 62 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور انہوں نے سوفٹ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو 70 لاکھ روپے قرض بھی دے رکھا ہے۔
مریم نواز این اے 127 لاہور سے الیکشن لڑیں گئی
دستاویزات کے مطابق مریم نواز کے پاس ساڑھے 17 لاکھ روپے کے زیورات ہیں اور انہیں 4 کروڑ 92 لاکھ 77 ہزار روپے کے تحائف بھی ملے۔
کاغذات نامزدگی فارم میں مریم نواز نے اپنے بھائی حسن نواز کی 2 کروڑ 89 لاکھ روپے کی مقروض ہونے کا بھی بتایا ہے۔
دستاویزات کے مطابق مریم نواز نے 3 برسوں کے دوران 64 لاکھ روپے سے غیر ملکی دورے بھی کیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top