ہفتہ، 12-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

انٹربینک میں ڈالر 61 پیسے مہنگا، 122 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا

19 جون, 2018 12:02

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 61 پیسے مہنگا ہوکر 122 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 61 پیسے مہنگا ہوا جس سے اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 122 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 1.5 روپے مہنگا ہوکر 124 روپے 50 پیسے تک آگیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہےکہ 8 جون 2018 سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 6.38 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top