ہفتہ، 12-اکتوبر،2024
ہفتہ 1446/04/09هـ (12-10-2024م)

مقبول خبریں

جہاز میں بھیک مانگنے کا واقعہ پاکستان کا نہیں: سول ایوی ایشن اتھارٹی

19 جون, 2018 10:06

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارے میں بھینک مانگنے کے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا واقعہ پاکستان کے کسی ائیر پورٹ پر پیش نہیں آیا۔
گزشتہ دنوں ایک بھکاری کے طیارے میں مسافروں سے بھینک مانگنے کی ویڈیو سامنے آئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جب کہ ویڈیو سے متعلق کہا گیا کہ ویڈیو پاکستانی ائیرلائن کی ہے اور یہ واقعہ کراچی ائیرپورٹ پر پیش آیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے روایتی طور پر تصدیق اور تحقیق کیے بغیر ویڈیو شیئر کی جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا رد عمل سامنے آیا ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارے میں بھیک مانگنے کا واقعہ پاکستان کے کسی ائیر پورٹ پر پیش نہیں آیا، میڈیا میں خبر آئی کہ واقعہ کراچی ائیرپورٹ پر پیش آیا جو کہ غلط ہے۔
ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں بھیک مانگنے کا واقعہ قطر ائیرویز کی پرواز میں پیش آیا جہاں دوحہ سے شیراز جانے والی پرواز میں ایرانی مسافرنے بھیک مانگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top