مقبول خبریں
کلثوم نواز کو دل کا دورہ، وینٹی لیٹر پر منتقل
لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو طبیعت خراب ہونے پر دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا، شریف خاندان نے والدہ کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔
کلثوم نواز کینسر کے مرض میں علاج کے لیے کئی ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں، طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں اسپتال کی آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی پوری ٹیم موجود ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف لاہور سے لندن آمد کے بعد سیدھے اسپتال پہنچے جہاں مسلم لیگ ن کے لندن میں موجود کارکنان کی بڑی تعداد بھی اسپتال کے باہر موجود ہے۔
شہباز شریف نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ میری بھابی کی طبیعت بگڑ گئی ہے انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے، ان کی صحت یابی کے لیے پوری فیملی دعا کررہی ہے، ماہ مقدس اختتام پر ہے اور تمام لوگوں سے دعا کی اپیل ہے۔