بدھ، 13-نومبر،2024
بدھ 1446/05/11هـ (13-11-2024م)

کالعدم ٹی ٹی پی سربراہ ملا فضل اللہ امریکی ڈرون حملے میں ہلاک، افغان حکام کی تصدیق

15 جون, 2018 16:26

کابل: افغان وزارتِ دفاع نے امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق افغان وزارت دفاع کے حکام نے صوبہ کنڑ میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
بی بی سی نے پاکستانی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملا فضل اللہ نے13 جون کو افغان صوبہ کنّڑ کے ضلع مروارہ میں ایک افطار میں شرکت کی، جس کے بعد رات دس بج کر 45 منٹ پر جب وہ اپنی گاڑی میں بیٹھا تو اس پر ڈرون حملہ ہوا۔ اس وقت اس کے ہمراہ 3 دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔ حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے جن کی سوختہ لاشوں کو اسی رات سپردِ خاک کر دیا گیا۔ تاہم کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے تاحال ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top