مقبول خبریں
سپریم کورٹ نے شیخ رشید کو اہل قراردے دیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان کی درخواست خارج کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اہل قرار دے دیا۔
جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے ایک کے مقابلے میں دو کے تناسب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان کی درخواست خارج کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اہل قراردے دیا۔ فیصلے کی روسے شیخ رشید 2018 کے انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ اس معاملے پرفل کورٹ بنایا جائے۔
23 صفحات پر مشتمل اکثریتی فیصلہ جسٹس عظمت سعید نےتحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس فائز کی سفارشات مان لیں تو آیندہ انتخابات کی قانونی حیثیت پر سوال کھڑے ہوجائیں گے۔
۔