مقبول خبریں
موٹروے پولیس کا تیز رفتاری پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو 750 روپے کا جرمانہ
اسلام آباد: موٹروے پولیس اہلکاروں نے تیز رفتاری پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو 750 روپے جرمانہ کردیا۔
موٹروے پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا چالان ہوگیا۔ موٹر وے پولیس اہلکاروں نے سابق وزیراعظم کی گاڑی کو لاہور راوی ٹول پلازہ کے قریب روکا اور تیز رفتاری پر 750 روپے جرمانہ کردیا۔ گاڑی سابق وزیر اعظم کا ڈرائیور سید مقصود چلا رہا تھا۔
موٹروے پولیس اہلکاروں نے چالان کرنے کے بعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔