مقبول خبریں
پھلوں اورسبزیوں کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی ختم
اسلام آباد: نگراں حکومت نے پھلوں اورسبزیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی۔
نگران حکومت نے سابق حکومت کی طرف سے مختلف اقسام کے پھلوں اورسبزیوں کی درآمد پرعائد کردہ 3 فیصد سے 20 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی۔ ایف بی آر کی جانب سے ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انجیر، انگور، کشمش، تربوز، سیب، خوبانی، انار سمیت مختلف اقسام کی چیریز اورآلو بخارے کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی۔