مقبول خبریں
فلسطینی صہیونی ریاست کیلئے چلتے پھرتے بم بن گئے

غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم کو سہنے والے فلسطینی قابض صہیونی ریاست کیلئے چلنے پھرتے بم بن گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ کی تیاسیر کراسنگ میں ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 فوجی جہنم واصل اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔
فورسز کی جوانی کارروائی میں فلسطینی نوجوان نے جام شہادت نوش کیا۔
مزید پڑھیں: "پاکستان حماس کے قیدیوں کی میزبانی کو تیار ہے”
مذکورہ چیک پوائنٹ پر فائرنگ کا واقعہ قابض اسرائیلی فوجیوں کی تعیناتی کے دوران پیش آیا۔
اس سے قبل غزہ جنگ کے دوران بھی متعدد مواقعوں پر فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجیوں پر گولیاں برسائیں تھی، جس کے نیتجے میں کئی ہلاکتیں ہوئیں تھی جبکہ حال ہی میں ایک نوجوان نے قابض صہیونیوں پر بس چڑھادی تھی۔