مقبول خبریں
گنجی دلہن کی شادی، تصاویر و ویڈیوز وائرل، لوگ حیران

دنیا بھر میں جوڑے اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، دلہن لفظ سن کے آپکے دماغ سجی سنوری تصویر آتی ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر تیزی سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ایسی دلہن کو دیکھا جا سکتا ہے جو گنجی ہے اور اپنی شادی سے بھرپور انجوائے کر رہی ہے۔
یہ منفرد شادی بھارتی نژاد برطانوی شہری نیہر سچدیوا کی ہے، جس کے شیر خواری کی عمر میں لگنے والی ایک بیماری کے باعث سر پر بال نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: خاتون کی گھوڑے پر بیٹھ کر شاپنگ، ویڈیو وائرل
اس بیماری کی وجہ سے خواتین گنج پن کا شکار ہوجاتی ہیں اور معاشرے میں مذاق بننے کی وجہ سے وک کا استعمال کرتی ہیں تاکہ لوگ انہیں ٹرول نہ کریں لیکن نیہر سچدیوا نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہی شادی میں گنجا سر سب کو دکھا کر مثال بھی قائم کی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیہر سچدیوا سرخ رنگ کے عروسی لباس پہنے اسٹیج پر دلہا کے پاس جا رہی ہیں، اسی دوران وہ اپنا دوپٹہ ہٹاتی ہیں اور فخریہ انداز میں اپنا گنجا سر سب کو دکھاتی ہیں۔
مزید پڑھیں: دلہا ایک، دلہنیں تین! مصر کی انوکھی شادی کی ویڈیو وائرل
شادی کی تقریب میں یہ منظر دیکھ کر مہمان پہلے تو حیرت زدہ رہ گئے اور جب حقیقت کا علم ہوا تو دلہن کی بہادری کو سراہا۔
رپورٹ کے مطابق نیہر کو 6 ماہ کی عمر میں ہی ایلوپیشیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ یہ ایک ایسی حالت ہے جو جسم یا سر پر بالوں کے جھڑنے کا سبب بنتی ہے۔
View this post on Instagram