مقبول خبریں
امریکا نے 200 بھارتیوں کو ملک بدر کردیا، مگر کیوں؟

امریکا نے اپنے دوست ملک ہندوستان کے 200 سے زائد تارکین وطن کو فوجی طیارے کے ذریعے ملک واپس بھیج دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج ایک سی 17 طیارہ ہندوستانی شہریوں کو لے کر دہلی پہنچنے گا جنہیں امریکا نے اپنے ملک سے بےدخل کردیا ہے، یہ تمام ہندوستانی غیر قانونی طریقے ملک میں داخل ہوئے تھے۔
دہلی حکام تمام شہریوں کے ملک بدر ہونے کی تصدیق کررہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئی دہلی حکومت انہیں ملک بدر کرنے کے عمل میں ملوث تھی۔
مزید پڑھیں: نتین یاہو کا دورہ امریکا، غزہ جنگ بندی کی کوئی گارنٹی نہیں: ٹرمپ
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر کئی پروازوں میں سے پہلی پرواز ہے، جو غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کو اس ملک میں واپس لائے گی۔
مزید پڑھیں: چین کا امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جنوری کو اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک نے گوئٹےمالا، ہونڈوراس اور ایکواڈور کیلئے متعدد فوجی پروازوں کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا ہے جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔