اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

لیبیا نے ‘ریپ میوزک’ پر پابندی لگادی

04 فروری, 2025 13:36

مشرقی لیبیا کے حکام نے ‘اخلاقی اقدار’ کی خلاف ورزی پر ریپ میوزک پر پابندی عائد کردی۔

مشرقی لیبیا کی وزارت داخلہ نے ریپ میوزک پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کی وجہ سے فنکاروں کو علاقے میں کسی بھی ریپ گانے کو پیش کرنے یا شیئر کرنے سے پہلے وزارت ثقافت اور دیگر متعلقہ حکام سے اجازت لینی ہوگی۔

لیبیا کی حکومت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ‘ریپ گانوں کے پھیلاؤ، جن میں سے کچھ میں فحش الفاظ شامل ہیں، جو لیبیا کے مسلم معاشرے کی اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی ہیں’۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریپ میوزک 18 سال سے کم عمر بچوں کو جسم فروشی کے لئے اکسا سکتے ہیں یا انہیں خودکشی کا خیال اور خاندان کے خلاف بغاوت کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد وزارت نے اعلان کیا کہ اب ضروری منظوری حاصل کیے بغیر کسی بھی جگہ یا کسی بھی ذریعہ سے تھیٹر، اداکاری، موسیقی، رقص یا گانے کی پرفارمنس پیش کرنے پر پابندی ہے۔

لیبیا میں ریپ کی ایک اہم تاریخ ہے، کیونکہ یہ ملک میں انقلاب سے خانہ جنگی کے دوران اظہار رائے کا ایک اہم ذریعہ بن گیا تھا۔

یہ تازہ ترین پیش رفت لیبیا کی مشرقی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کے بعد سامنے آئی ہے، جن میں گزشتہ ماہ نئے سال کی تقریبات پر پابندی بھی شامل ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں شرعی قوانین کے منافی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top