اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

نتین یاہو کا دورہ امریکا، غزہ جنگ بندی کی کوئی گارنٹی نہیں: ٹرمپ

04 فروری, 2025 12:39

صیہونی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو دورہ امریکا کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے غزہ جنگ بندی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

نیتن یاہو امریکی صدر کی اقتدار میں واپسی کے بعد وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما بن گئے ہیں۔

صیہونی وزیراعظم نئی ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ غزہ جنگ بندی کے دوسرے اور طویل مدتی مرحلے پر بات چیت کے لیے واشنگٹن میں ہیں۔

واشنگٹن روانگی سے قبل نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ غزہ میں حماس، لبنان میں حزب اللہ اور ایران کے ساتھ اسرائیل کی جنگوں نے مشرق وسطیٰ میں ‘نقشے کو نئے سرے سے ترتیب دیا ہے’۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ‘لیکن میرا ماننا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے ہم اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔’

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کی کوئی گارنٹی نہیں جبکہ ان کے سفیر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فی الحال جاری ہے۔

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ میں امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top