مقبول خبریں
چین کا امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ٹیکس نفاذ کے بعد امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جوکہ ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد امریکا میں چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیکس لاگو ہو گیا۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کا 2 ممالک کیلئے ٹیرف کا نفاذ موخر کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب چینی وزارت تجارت نے جوابی ردعمل دیتے ہوئے امریکی خام تیل اور زرعی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا، چین کے مطابق امریکی کوئلے اور ایل این جی پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا جبکہ امریکی مصنوعات پر چین کا ٹیکس 10 فروری سے لاگو ہو گا۔
مزید پڑھیں:کار میں پرتعیش لاؤنج، ٹیکسی ڈرائیور مسافروں کو مفت کھانا دینے لگا
مزید پڑھیں:یورپی یونین نے امریکا کو جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی
میڈیا کے مطابق چین نے ٹیکس کے معاملے پر امریکا سے بات چیت کی کوئی کوشش نہیں کی، کینیڈا اور میکسیکو نے تجارتی ٹیکس 30 دن کیلئے مؤخر کروا لیا ہے۔