مقبول خبریں
طالبان نے ایم ایم اے فائٹ کو غیر اسلامی کھیل قرار دیکر پابندی لگادی
طالبان حکومت کی مکسڈ مارشل آرٹس کو پُرتشدد اور غیر اسلامی کھیل قرار دیکر پابندی عائد کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی اسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ پابندی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی جانب سے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹنگ کو اسلامی قوانین کیخلاف قرار دیکر پابندی لگادی ہے۔
مزید پڑھیں: ‘خواتین کے عوامی مقامات پر گانے، پڑھنے، تلاوت پر بھی پابندی عائد’
اے ایف پی کی رپورٹس کے مطابق طالبان اسپورٹس اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ کھیل اسلامی تعلیمات سے متصادم اور شریعت کے بہت سے پہلوؤں کے مخالف پایا گیا ہے کیوں کہ یہ بہت پُرتشدد ہے اور اس میں موت کا خطرہ بھی ہے۔
مزید پڑھیں: ڈاڑھی کیوں نہیں رکھی! 280 سے زائد اہلکار برطرف
اسپورٹس اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کی زندگی کا تحفظ بھی ضروری ہے، اس لیے کھیل پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ اس کھیل میں پلئیرز کے گہری چوٹ لگنے یا موت کا خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: افغان حکومت کا باجماعت نماز ادا نہ کرنیوالے ملازمین کیلئے سزاؤں کا اعلان
یاد رہے کہ حفاظتی خدشات کے پیش نظر ہی مکسڈ مارشل آرٹ کو اولمپک کھیل کے طور پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔
قبل ازیں افغان طالبان کی جانب سے خواتین پر بھی کئی پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں۔