مقبول خبریں
ٹرمپ کا 2 ممالک کیلئے ٹیرف کا نفاذ موخر کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے نفاذ کو 30 دن کیلئے روک دیا۔
برطانوی میڈیا بی بی سی ورلڈ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آخری لمحات میں ہونے والی بات چیت کے بعد کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکہ کے ساتھ اپنے ملک کی سرحد کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تاکہ تارکین وطن اور مہلک منشیات فینٹانل کے بہاؤ کو روکا جا سکے۔
پیر کے روز 2 فون کالز کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ وہ سرحد کو محفوظ بنانے پر ایک عارضی معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جس سے کم از کم 30 دن تک محصولات سے بچا جا سکے گا۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کا ایک بار پھر کینیڈا کو امریکی ریاست بنانے کا دعویٰ
مزید پڑھیں:ٹرمپ کا 3ممالک کیلئے تیل و گیس پر ٹیرف کے نفاذ کا اعلان
میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ پیر کو ہونے والی پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب انہوں نے امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات کی تیاری کی ہے۔
قبل ازیں ٹرمپ نے میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا۔ انہوں نے فوجیوں کے ساتھ شمالی سرحد کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ بدلے میں امریکہ میکسیکو میں بندوقوں کے بہاؤ کو محدود کرے گا۔
تاہم چینی درآمدات پر 10 فیصد امریکی ٹیرف کا اطلاق منگل کے روز 00:01 ای ایس ٹی (05:00 جی ایم ٹی) سے ہونا باقی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنے چینی ہم منصب سے فون پر بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے 10 فیصد درآمدی ٹیکسوں کو ‘اوپننگ سلوو’ قرار دیا اور کہا کہ اگر کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا تو یہ ‘بہت، بہت اہم’ ہو سکتے ہیں۔