مقبول خبریں
یوم یکجہتی کشمیر؛ دارالحکومت میں بڑی واک منعقد کرنے کا اعلان

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اس بار شاہراہ دستور پر بڑی واک منعقد کی جائے گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں:بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ، برسلز میں بڑا مظاہرہ
انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے دوران لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے، کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں، بھارتی مظالم کیخلاف بھر پور آواز بلند کریں گے، کشمیری عوام کو استصواب رائے کا بنیادی حق دیا جائے، یہ دن پاکستان کی جانب سے سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی حمایت کا اظہار ہے۔
مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیر؛ بھارت منصوبوں کے نام پر زرعی زمینیں ہتھیانے لگا
انکا کہنا تھا کہ اس بار وفاقی دارالحکومت کی شاہراہ دستور پر بڑی واک منعقد کی جائے گی، فروری کو پاکستان اور آزاد کشمیر میں سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک تکمیل پاکستان کی جدو جہد ہے، کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق نہ ملنے تک پاکستان نامکمل ہے، مقبوضہ کشمیر میں زیادتیوں پر ہم بین الاقوامی برادری کی آواز کے منتظر ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 15 اگست کو کشمیریوں کے حقوق پامال کیے گئے، ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، یوم یکجہتی کشمیر کو روایتی انداز سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ نے فارن مشنز کو بھی بھارتی مظالم پر سیمینارز کی ہدایات جاری کر دیں،یوم یکجہتی کشمیر پر صوبائی دارالحکومتوں میں انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔