مقبول خبریں
گوبر کیوں چرایا؟ خاتون اپنے بھائیوں کیخلاف عدالت پہنچ گئی

ضلع مظفرگڑھ کے قصبے رنگ پورمیں خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری ہونے پرمقدمہ درج کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے مظفر گڑھ کے مضافاتی علاقے رنگ پور میں نگینہ مائی نامی خاتون کی شکایت پر فیکل مٹیریل چوری کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ خاتون کے دو بھائیوں سمیت 7 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے 35 ہزار روپے کا گوبر چوری کیا ہے۔
مزید پڑھیں:گائے کے گوبر اور پیشاب سے کورونا وائرس کے علاج کا مضحکہ خیز دعویٰ
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے چوری شدہ کھاد سے بھری ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈکیتی کے اس طرح کے عجیب و غریب واقعات پاکستان میں بہت کم ہوتے ہیں۔ گزشتہ سال اپریل میں پنجاب کے شہر لیہ میں پولیس نے درزی کی دکان سے کپڑے چوری کرنے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔