مقبول خبریں
ترکیہ کا شام میں فوجی اڈے تعمیر کرکے لڑاکا طیارے تعینات کرنے پر غور

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ترکیہ شام میں فوجی اڈے بنانے اور جلد ہی ایف 16 لڑاکا طیارے تعینات کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ترکی نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ ترکی مستقبل قریب میں شام میں دو فوجی اڈے تعمیر کرنے اور ایف 16 لڑاکا طیارے تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترکی اور شام مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے جس کے مطابق انقرہ اچانک خطرات کی صورت میں دمشق کی مدد کرے گا۔
اس کے علاوہ ترک افواج شامی افواج کو تربیت دیں گی اور شام میں 50 ایف 16 لڑاکا طیارے تعینات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں صیہونی حکومت کے علاوہ سب سے مذاکرات کرنے چاہئیں، ایران
دریں اثنا، صیہونی حکومت شام کے بفر زون میں بھی ایک اڈہ تعمیر کر رہی ہے، جب کہ قبل ازیں امریکی قابضین نے عرب ملک میں کئی اڈے قائم کیے تھے۔