مقبول خبریں
ہمیں صیہونی حکومت کے علاوہ سب سے مذاکرات کرنے چاہئیں، ایران

ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کو اسرائیل کی مجرمانہ "صیہونی حکومت” کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ بات چیت کرنی چاہئے۔
جواد ظریف نے کہا کہ اسرائیلی حکومت بین الاقوامی سطح پر ایران کو اپنی پوری تاریخ میں سب سے کمزور کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جسے بدقسمتی سے یورپ اور امریکا میں کچھ لوگ قبول کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے ہمیں مجرمانہ صیہونی حکومت کے علاوہ ہر ایک کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں لیکن ہمیں امریکا کو اچھی طرح جاننا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں درجنوں گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا
نائب صدر نے ایران کے ساتھ امریکی دشمنی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے عراق ایران جنگ (1980-1988) کے دوران معزول عراقی ڈکٹیٹر صدام حسین کی مکمل حمایت کی تھی۔