مقبول خبریں
مفتی قوی نے راکھی ساونت کو ‘اہلِ کتاب’ قرار دیکر شادی کی پیشکش کردی

متنازع مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔
مفتی قوی حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں نظر آئے جہاں انہوں نے راکھی ساونت سے پوچھا کہ کیا وہ فی الحال کسی ہندو یا مسلم شخص کے ساتھ نکاح میں ہیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک، پروفیسر حمید اللہ اور ڈاکٹر احمد دیدت نے کہا تھا کہ ہندوؤں کی کتاب ایک مقدس کتاب ہے، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ راکھی کو اہل کتاب مانا جا سکتا ہے۔
مفتی قوی نے راکھی سے شادی کرنے میں دلچسپی کا انکشاف اس وقت کیا جب میزبان نے انہیں یاد دلایا کہ اداکارہ نے اس سے قبل ایک پاکستانی اسلامی اسکالر سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور حال ہی میں عمرہ بھی ادا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت سے شادی؛ دودی خان نے بڑے دعوے کردیے
مذہبی اسکالر نے کہا کہ میں راکھی سے شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن ایک شرط ہے کہ میں اپنی ماں سے اس حوالے سے ایک مرتبہ ضرور پوچھوں گا۔
اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت سے پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے شادی کی پیشکش کی تھی اور بتایا تھا کہ شادی اسلامی رسم و رواج کے مطابق کی جائے گی۔
تاہم دودی خان نے اپنے بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردی تھا۔
ایک اور بیان میں دودی خان کا کہنا تھا کہ میں نے یو ٹرن نہیں لیا اور نہ ہی میں بھاگ گیا ہوں، البتہ میں نے راکھی سے بات کی اور ایک بار جب ہم ذاتی طور پر ملیں گے تو میں آپ سب کو اپ ڈیٹ کروں گا۔