مقبول خبریں
غزہ جنگ کے دوران لاپتہ ہونیوالے ہزاروں فلسطینی مردہ قرار

غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبنے اور لاپتہ ہونے والے فسلطینیوں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
غزہ کے حکام نے اسرائیل کی جنگ میں لاپتہ ہونے والے فسلطینیوں کو شہید قرار دے کر شہدا کی مجموعی تعداد 61 ہزار 700 سے زیادہ کر دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے غزہ میں شہادتوں کی تعداد 47 ہزار 487 بتائی گئی تھی۔
فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق شہادتوں کی سرکاری تعداد 47 ہزار 487 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں درجنوں گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا
پیر کے روز غزہ کے انفارمیشن آفس کے سربراہ نے بتایا کہ کم از کم 14,222 افراد لاپتہ ہیں اور ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
اگرچہ ان اعداد و شمار کو مجموعی شہادتوں کی تعداد میں شامل کیا گیا ہے لیکن فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے ان کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔