اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

کار میں پرتعیش لاؤنج، ٹیکسی ڈرائیور مسافروں کو مفت کھانا دینے لگا

03 فروری, 2025 15:55

دہلی میں اوبر کے ایک ڈرائیور نے مسافروں کو مفت سہولت دینے کیلئے اپنی گاڑی میں مفت کھانے پینے سمیت میڈیسن دینے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اوبر کے ایک ڈرائیور نے کسٹمرز کو سہولت دینے کیلئے اپنی کار میں منی اسٹور بنا دیا جس میں کسٹمرز کیلئے میسر انٹرنیٹ وائی فائی، اسنیکس، کینڈی، بوتل بند پانی، چھتریاں، سینیٹائزر اور ٹشوز سمیت تعریفی اشیاء رکھے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسافروں کے لئے ایک منفرد اور یادگار تجربہ دینے کیلئے گاڑی میں متعدد ادویات بھی رکھی گئی ہیں جن میں درد دور کرنے والی ادویات، انٹاسیڈز، اینٹی ہسٹامنز اور بہت کچھ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:صحرا میں پھنسی خاتون کیلئے اوبر نے صحرا میں اونٹ بھیج دیا

کار میں کھانے پینے کے ساتھ ساتھ جیسے حفاظتی پن ، تیل ، ٹوتھ پیسٹ، پاؤڈر، پرفیوم ، جوتے پالش بھی شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ تمام سہولیات اس کے مسافروں کو مکمل طور پر مفت پیش کی جا رہی ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top