اتوار، 9-فروری،2025
اتوار 1446/08/10هـ (09-02-2025م)

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی ڈھولکی، دلکش تصاویر آگئیں

03 فروری, 2025 15:06

مختلف میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید اپنے پیاروں اور دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی پہلی ڈھولکی منا رہے ہیں۔

مختلف میڈیا کے دعوے کے مطابق اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنے خوشی کے لمحات کو دنیا کے ساتھ شیئر کر دیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین جوڑے کی محبت کو قائم رکھنے کیلئے محبت اور نیک خواہشات بھیج رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:اداکارہ کبریٰ خان شادی کی افواہوں پر بول پڑیں

 میڈیا رپورٹس کے مطابق شوبز جوڑے کیلئے واقعی ایک خوبصورت آغاز ہو گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کو  مبارکبادیں مل رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ جوڑا تقریبا ایک دہائی سے ایک دوسرے کا سہارا رہے ہیں اور یہ ایک ایسا جوڑا ہے جنہوں نے یہ رشتہ اپنی خواہشات کے ذریعہ ممکن بنایا ہے۔

خیال رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید اپنی شادی کیلئے تیار ہیں، ایک دوسرے سے محبت کرنے والے 2 بہترین دوست اب شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں اور ہر کوئی ان کے لئے خوش ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top