مقبول خبریں
مدرسے میں مہندی کی تقریب منعقد کرنے پر عالم دین کیخلاف مقدمہ درج

اوکاڑہ کے ایک مدرسے میں ایک عالم دین نے مہندی کی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔
تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں مولوی اور ان کے ساتھی خواتین ڈانسرز کے ساتھ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
مدرسے کے اوپر ایک مسجد بھی ہے جب کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے والے سب انسپکٹر نعمت علی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ قاری عاشق اور آٹھ سے دس نامعلوم افراد کو لاؤڈ اسپیکر پر دو خواتین رقاصوں کے ساتھ نازیبا گانوں پر رقص کرتے ہوئے پایا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق یہ جرم پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 294 کی خلاف ورزی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دو خواتین کو بھیڑ میں رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تقریب میں کچھ دیگر مرد، خواتین اور نوجوان بھی موجود ہیں۔