مقبول خبریں
سعودیہ نہ کویت، سستا ترین پیٹرول کس ملک میں دستیاب ہے؟

دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدنظر رکھیں تو ایران دنیا کا سب سے سستا پٹرول فروخت ہونے والا ملک بن گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا میں اس وقت کئی ممالک بھی ایسے ہیں جہاں پیٹرول کی قیمتیں کم ہیں۔ اس درجہ بندی کے ساتھ فہرست منظر عام پر آگئی ہے جس کے مطابق دنیا میں سب سے سستا ایرانی پٹرول قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے سستا پٹرول ایران کا ہے جس کے پیٹرول کی قیمت 7.98 روپے فی لٹر میں دستیاب ہے۔ ایران کے بعد سب سے سستا پیٹرول دینے والا ملک جنگ زدہ لیبیا ہے جہاں ایک لٹر پیٹرول 8 روپے 52 پیسے کا ملے گا۔
مزید پڑھیں:ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی رونمائی
مزید پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ
دنیا کے سستے ترین پیٹرول کی قیمت رکھنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 36 ہے جب کہ بنگلادیش46 جبکہ بھارت 73 ویں نمبر پر ہے۔
تیل کی نعمت سے مالامال ملک وینزویلا اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 9 روپے 76 پیسے فی لٹر پیٹرول کی قیمت ہے جبکہ چوتھا ملک انگولا ہے جہاں 91 روپے 58 پیسے فی لٹر ہے۔
مہنگے ترین داموں میں پیٹرول دینے والے ممالک کی فہرست میں ہانگ کانگ اوّل نمبر پر براجمان ہے جہاں فی لیٹر پیٹرول 950 روپے 4 پیسے میں ملتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مصر 94 روپے 39 پیسے کے ساتھ پانچویں نمبر ہے اور ان کے بعد الجزائر، کویت، ترکمانستان، ملائشیا اور قازقستان بالترتین چھٹے سے دسویں نمبر پر ہیں۔
اس کے بعد بالترتیب آئس لینڈ، ڈنمارک، نیدرلینڈ، سنگاپور، اسرائیل، سوئٹزرلینڈ، یونان، بارباڈوس اور ناروے کا نمبر آتا ہے۔