مقبول خبریں
چیٹ جی پی ٹی کو مزید ہوشیار بنانے کیلئے اہم ٹول کا اضافہ

ٹوکیو: اوپن اے آئی نے ٹوکیو میں اعلیٰ اجلاسوں سے قبل ‘ڈیپ ریسرچ’ نامی چیٹ جی پی ٹی ٹول کی رونمائی کر دی۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی ٹوکیو میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاسوں سے قبل پیر کے روز اپنے چیٹ جی پی ٹی کیلئے ’گہری تحقیق‘ ٹول کا اعلان کر دیا۔
ڈیپ ریسرچ اوپن اے آئی کا اگلا ایجنٹ ہے جو آپ کیلئے آزادانہ طور پر کام کرسکتا ہے، چیٹ جی پی ٹی تحقیقی تجزیہ کار کی سطح پر ایک جامع رپورٹ تیار کرنے کیلئے سیکڑوں آن لائن ذرائع کو تلاش کرے گا، تجزیہ کرے گا اور تشکیل دے گا۔
مزید پڑھیں:چینی ایپ نے چیٹ جی پی ٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
مزید پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی نے مرتے ہوئے شخص کی جان کیسے بچائی؟
ایک لائیو اسٹریم شدہ ویڈیو اعلان میں اوپن اے آئی کے محققین نے دکھایا کہ کس طرح یہ ٹول جاپان میں برف کی چھٹیوں کیلئے اسکی آلات خریدنے کی سفارش کرنے میں مدد کیلئے ویب سرچ ڈیٹا کی ترکیب کرسکتا ہے۔
اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین پیر کے روز ٹوکیو میں جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا سے ملاقات کریں گے اور انکے ساتھ جاپانی ٹیکنالوجی سرمایہ کاری کمپنی سافٹ بینک گروپ کے سربراہ ماسایوشی سن بھی موجود ہیں۔
ٹیک ماہرین کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی چینی ایپ ڈیپ سیک نے سلیکون ویلی کو پریشانی میں ڈال دیا ہے، اس کی اعلی کارکردگی اور مبینہ طور پر کم لاگت نے امریکی ڈویلپرز کو تیزی سے آگے بڑھنے پر مجبور کر دیا ہے۔
اوپن اے آئی، جس کے چیٹ جی پی ٹی نے 2022 میں مصنوعی ذہانت کو عوامی شعور میں ابھرنے کی راہ ہموار کی تھی، کا کہنا ہے کہ اس کا نیا ٹول ’دسیوں منٹوں میں وہ کام مکمل کر لیتا ہے جو انسان کو کئی گھنٹوں میں لگتا ہے‘۔